شکیب الحسن نے امبروز کا ریکارڈ توڑ دیا
پارل (اے پی پی) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر کرٹلی امبروز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 32 بائولر بن گئے ہیں، شکیب نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔