پہلی اسلامک ویمن بیس بال چیمپئن شپ، ایشیائی ممالک کو دعوت نامے ارسال


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیس بال فیڈریشن نے پہلی اسلامک ویمن بیس بال چیمپئن شپ کی میزبانی کیلئے ایشیائی ممالک کو دعوت نامے بھجوا دئیے ہیں۔ چیمپئن شپ اگلے سال فروری میں لاہور میں منعقد کی جائیگی رجسٹریشن کرانے کیلئے 30 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ چیمپئن شپ 25 سے 27 فروری تک ہو گی جس میں شرکت کیلئے ٹیمیں 24 فروری کو لاہور پہنچیں گی جبکہ 28 فروری کو تمام ٹیمیں واپس اپنے ممالک روانہ ہو جائیںگی۔