پریمیئر فٹبال لیگ : واپڈا نے بلوچ کلب کو شکست دیدی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک کے مختلف سنٹرز میں جاری پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں مزید پانچ میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں واپڈا نے بلوچ فٹبال کلب کو تین صفر سے مات دی۔ دوسرے میچ میں نیوی نے پی ایم سی فٹبال کلب کو سخت مقابلے کے بعد ایک صفر سے ہرایا۔ تیسرا میچ آرمی اور نیشنل بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ چوتھے میچ میں مسلم فٹبال کلب نے ووہیب کلب کو چار ایک سے ہرا دیا۔ پانچویں میچ میں کے آر ایل نے افغان فٹبال کلب کے خلاف چار صفر سے کامیابی حاصل کی۔