پریذیڈنٹ ٹرافی : حبیب بنک نے زرعی ترقیاتی بنک کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پریذیڈنٹ کپ گریڈ ون ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں حبیب بنک کی ٹیم نے زرعی ترقیاتی بنک کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں کھیلے جانے والے میچز میں نیشنل بنک اور سوئی گیس جبکہ کے آر ایل اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پی آئی اے نے پورٹ قاسم کی ٹیم کو 113 رنز سے ہرا دیا جبکہ کراچی ہی میں کھیلے جانے والے ایک اور میچ میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ٹیم نے یو بی ایل کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔