پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دو دن کے لئے ملتوی


لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 22 اکتوبر کو دنیا کا سب سے بڑا پرچم تیار کئے جانے کی تقریب کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دو دن کی تاخیر کر دی ہے۔ 22 اکتوبر کو ہونے والا اجلاس اب 24 اکتوبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صدر پی ایچ ایف قاسم ضیاءکی زیر صدارت منعقد ہوگا۔