مارٹن گپٹل نے سررچرڈ ہیڈلی ایوارڈ جیت لیا


ویلنگٹن (اے پی پی) مایہ ناز اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا اعلیٰ اعزاز سر رچرڈ ہیڈلی میڈل کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ائر ایوارڈ بھی ان کے نام رہا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مارٹن گپٹل کو گزشتہ ایک سال کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سررچرڈ ہیڈلی میڈل دیا گیا ہے۔ انہوں نے 11 ٹیسٹ میچوں میں 681 رنز، 13 ایک روزہ میچوں میں 579 جبکہ 13 ٹی ٹونٹی میچوں میں 454 سکورز کئے۔