غیرمعیاری کھانا ملنے پر طلبہ کا شدید احتجاج، کارروائی کا مطالبہ


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام دنیا کا سب سے بڑا پرچم بنانے کی ڈریس ریہرسل تقریب میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو مہیا کیا جانے والا کھانا انتہائی بدبو دار تھا جس کے باعث اکثر طلبا و طالبات کو بھوکا رہنا پڑا۔ طلبہ نے شدید احتجاج کیا جبکہ والدین کی جانب سے اس بات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی کہ ان کے بچوں سکول کالجز سے سٹیڈیم لے جایا گیا تھا جہاں انہیں لنچ باکس مہیا کئے گئے تھے جن میں سے بدبو آ رہی تھی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بچوں کو غیرمعیاری کھانا مہیا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔