شوکاز نوٹس، عبدالرزاق کی میڈیا سے کنارا کشی

 شوکاز نوٹس، عبدالرزاق کی میڈیا سے کنارا کشی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان کے خلاف بیان بازی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس کے بعد آل را¶نڈر عبدالرزاق نے میڈیا سے کنارا کشی اختیار کرنا شروع کر دی۔ گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں موجودگی پر میڈیا کے نمائندوں نے عبدالرزاق سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے مناسب جواب دینے کی بجائے گیٹ پر کھڑے اپنے پرائیویٹ مہمانوں سے معاملات طے کرنا شروع کر دئیے۔