سرکل سٹائل کبڈی کو ایشین گیمز میں شامل کرانے کی تیاریاں مکمل

سرکل سٹائل کبڈی کو ایشین گیمز میں شامل کرانے کی تیاریاں مکمل


اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) ایشین کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور نے کہا ہے کہ سرکل سٹائل کبڈی کو آئندہ ایشین گیمز میں شامل کرانے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس ضمن میں ہم نے بڑی محنت سے ہوم ورک کیا اور ایشیا کے تمام ممالک کو اس پر قائل کر لیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سرکل سٹائل نہ صرف پاکستان کے کونے کونے میں بلکہ دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہے اور اصل کبڈی ہے ہی سرکل سٹائل۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم سرکل سٹائل میں بڑا نام پیدا کرے گی۔