ایک لاکھ جرمانے کے باوجود آل رائونڈرعبدالرزاق نےچیئرمین کرکٹ بورڈ کے کہنے پرمحمد حفیظ سے معافی مانگ لی۔

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
ایک لاکھ جرمانے کے باوجود آل رائونڈرعبدالرزاق نےچیئرمین کرکٹ بورڈ کے کہنے پرمحمد حفیظ سے معافی مانگ لی۔

کولمبوسے وطن واپس لوٹنے والےعبدالرزاق کوکیاپتہ تھا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ پرتنقید ان پربھاری پڑ جائے گی۔۔۔ آل رائونڈر نے پہلے کرکٹ بورڈ سے شوکاز نوٹس وصول کر کے اس کا جواب دیا۔۔۔ اورپھرانہیں چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف کے روبرو پیش ہوکروضاحتیں بھی پیش کرنا پڑیں۔۔۔ مگریہ توکچھ بھی نہیں تھا۔۔۔ عبدالرزاق کوایک لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ میڈیا کے سامنےمعافی مانگ کرغلطی کا اقرار بھی کرنا پڑا۔۔۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق عبدالرزاق نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کہ شاید انہیں سپرسکسز ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم میں ہی شامل کرلیا جائے۔۔۔ عبدالرزاق کا کہناہے کہ مجھے ایسی غلطی نہیں کرنی چاہئے تھی جس سے ملک کی بدنامی ہو۔۔۔