امریکہ کپ، دفاعی چیمپئن اوریکل کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی، کھلاڑی محفوظ


 سان فرانسسکو (آن لائن) امریکہ کپ کے دوران دفاعی چیمپئن ٹیم اوریکل کی کشتی حادثے کے بعد سمندر میں ڈوب گئی۔ سان فرانسسکو کے ساحلوں پر جاری کشتی رانی کے مقابلوں میں امریکی ٹیم کو تیز سمندری لہروں کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے دوران کھلاڑی محفوظ رہے۔ کشی پر سوار تمام کھلاڑیوں کو ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقام پر پہنچایا۔
امریکی ٹیم ان دنوں کشتی رانی کے میگا ایونٹ کے فائنل کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے۔