سری لنکا کو پہلی اننگز برتری ختم کرنے کیلئے 7 زنز درکار
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے دورہ بھارت کے سلسلے میں کلکتہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن میچ ختم ہونے تک سری لنکا نے 4وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق بارش سے متاثرہ کلکتہ ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے پہلی اننگز میں 4وکٹ گنوا کر 165رنز اسکور کرلیے اور بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے 7رنز درکار ہیں جبکہ 6وکٹس باقی ہیں۔ قبل ازیں بھارت کی پوری ٹیم 172رنز بناکر آئوٹ ہو گئی سری لنکا کی جانب سے لکمل4وکٹوں کے ساتھ نمایاں بالر رہے۔ تیسرے روز کے اختتام پر چندی مل 13رنز کے ساتھ جبکہ ڈیکولا 14رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے ہیں۔ بھارت کے بی کمکار اور یودیو نے دو دو وکٹس لیے۔