آصفہ بھٹواچانک لیاری پہنچ گئیں ،خواتین باکسرزسے ملاقات،سیلفیاں بھی بنوائیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما اور پولیو ایمبسیڈرآصفہ بھٹوزرداری اچانک لیاری کے دورے پرپہنچ گئیں ،آصفہ بھٹولیاری کی خواتین باکسرزمیں گھل مل گئیں ،انہوں نے خودبھی باکسنگ کی اورباکسرزخواتین کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں ،اس موقع پرآصفہ بھٹوزرداری نے لیاری کی خواتین باکسر سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ خواتین باکسر کی محنت اور جذبہ قابل تحسین ہے اب مرد کھلاڑیوں کے ساتھ لیاری کی خواتین بھی باکسر بن رہی ہیں جو بہترین عمل ہے ،آصفہ بھٹوزرداری نے کہاخواتین کو بھی بھرپور مواقع ملنے چاہیں ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی نازبلوچ بھی موجودتھیں ۔