مجید نظامی سپورٹس گالا کے دوسرے ایڈیشن میں آج بیڈ منٹن کے مقابلے ہونگے
لاہور( نمائندہ سپورٹس) مجید نظامی سپورٹس گالا کے دوسرے ایڈیشن میں آج بیڈ منٹن کے مقابلے ہونگے۔ شیپس ہیلتھ کلب گلبرگ میں کھیلے جانیوالے بیڈ منٹن ایونٹ میں مینز اور وویمنز کے مقابلے منعقد ہونگے۔ مینز ایونٹ میں چوبیس ٹیموں کے اڑتالیس کھلاڑی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جبکہ وویمنز میں بارہ ٹیموں کی چوبیس پلئیرز بیڈ منٹن ڈبلز کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ مینز اور وویمنز مقابلوں میں نوائے وقت، دی نیشن اور وقت نیوز کے سٹاف ممبران حصہ لے رہے ہیں۔ بیڈ منٹن ایونٹ کا آغاز وویمنز کے ڈبلز مقابلوں سے ہو گا۔