ٹی20 کپ :پشاور کے قریب پہنچ کر ہار گیا اسلام آباد نے فیصل آباد کو 2 وکٹ سے مات دے دی
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ 2017ء میں لاہوربلیوز نے پشاور کوڈرامائی انداز سے 3رنز سے شکست دیدی، لاہور بلیوز کے احمدشہزاد اورعلی شفیق کو مشترکہ طور پرمرد میدان قرار دیاگیا۔دوسرے میچ میں میںاسلام آباد نے فیصل آباد کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 2وکٹوں سے ہرایا، اسلام آباد کے عادل امین اورفیصل آباد کے تاج ولی کومشترکہ طورپر مردمیدان قرار دیاگیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے آٹھویں روز پہلے میچ میں پشاورریجن کی ٹیم نے ٹاس جیت لاہور ریجن بلیوز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور بلیوز نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے، لاہور بلیوز کی جانب سے احمدشہزاد نے 22 گیندوں پر 9چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 50، حسین طلعت نے 37، محمدحفیظ نے 30اورامام الحق نے 19رنز بنائے، پشاورکی جانب سے وقاص مقصود نے 3، کاشف بھٹی نے 2اور سہیل خان نے 1وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور کی ٹیم نے 19.5اوورز میں 170رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، پشاورکی جانب سے نویدیاسین نے 44گیندوں پر 4چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے 62رنز ناٹ آئوٹ، رفعت اللہ مہمند نے 40اور اسراراللہ نے 26رنز بنائے۔ لاہوربلیوز کی جانب سے علی شفیق اور اعزازچیمہ نے 3،3، سلیمان علی آغا نے 2اور خالدعثمان نے ایک کھلاڑی آئوٹ کیا۔لاہوربلیوزکے احمدشہزاد اور علی شفیق مشترکہ مین آف دی میچ قرار پائے۔دوسرے میچ میں فیصل آباد ریجن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے، فیصل آباد کی جانب سے صاحبزادہ فرحان43، صہیب مقصود 38، خرم شہزاد 37اور آصف علی 22رنز بنا کر نمایاں سکورررہے، اسلام آباد کی جانب سے عادل امین نے 4، محمدعرفان نے 2اور عمرگل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں اسلام آباد کی ٹیم نے میچ کی آخری گیند پر 8وکٹوں کے نقصان پر 171رنز کا ٹارگٹ پورا کرلیا۔ اسلام آباد کی جانب سے سعدنسیم 40گیندوں پر 3چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 52، شان مسعود 32، عادل امین 35، سرمدبھٹی 18رنز بنا کر نمایاں سکورررہے، فیصل آباد کی جانب سے تاج ولی نے 3،یاسرشاہ نے 2جبکہ فہیم اشرف اور اسد رضا نے ایک ایک کھلاڑی آئوٹ کئے۔ آج بروز اتوار ٹورنامنٹ کے نویں روز پہلا میچ لاہوروائٹس بمقابلہ راولپنڈی دوپہر 12بجے جبکہ دوسرا میچ کراچی وائٹس بمقابلہ پشاور سہ پہر 4بجے کھیلا جائے گا۔