ٹور ڈی انٹرنیشنل سائیکل ریس کی تیاریاںآخری مراحل میں داخل

ٹور ڈی انٹرنیشنل سائیکل ریس کی تیاریاںآخری مراحل میں داخل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ نے کہا کہ ٹور ڈی انٹرنیشنل سائیکل ریس کا انعقاد کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریس میں شرکت کے لئے کئی انٹرنیشنل ٹیموں نے اپنی شرکت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کا آغاز پشاور سے ہوگا جبکہ اختتام کراچی پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشین کے علاوہ کوئی بھی نام نہاد تنظیم نیشنل چیمپئن شپ کرانے کا استحقاق نہیں رکھتی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے نیشنل مینز سائیکلنگ چیمپئن شپ کا پہلے سے اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل چیمپئن شپ کے لئے صوبائی ٹیموں کے ساتھ ساتھ محکمہ جاتی ٹیموں کو بھی شرکت کے دعوت نامے پہلے سے بھجوائے جا چکے ہیں جس پر جواب آنے کے بعد حتمی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔