حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل کا قیام

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) ڈسٹرکٹ سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل قائم کر دی گئی۔ ڈسڑکٹ کوآرڈینیشن آفیسر چئیر مین جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیکرٹری ہونگے۔ وفاقی وزیر مملکت میڈم سائرہ افضل تارڑ کنونیئر جبکہ ایم پی اے چودھری اسد اللہ آرائیں، ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک، اے ڈی سی میڈم سفینہ صدیق، ای ڈی او تعلیم محمد اشرف ہرل، اے سی حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ، اے سی پنڈی بھٹیاں رائے محمد یاسر بھٹی، ملک پھول اعوان، ملک محمد نزیر اعوان، شیخ محمد امجد، محمد جمیل مغل اور سمیرا قاضی کونسل کے ارکان ہونگے۔