انڈر 19 تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ کیلئے ٹیموں کا اعلان

انڈر 19 تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ اور  ایشیا کپ کیلئے ٹیموں کا  اعلان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19 ٹیم کی یو اے ای میں تین ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ کی مصروفیات کے پیش نظر الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ دونوں ٹیموں کی قیادت سمیع اسلم کو سونپی گئی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم یکم سے 24 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی جس میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور میزبان یو اے ای انڈر 19 ٹیمیں شامل ہیں۔ تین ملکی ٹورنامنٹ کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں سمیع اسلم (کپتان)، عمران بٹ، حسین طلعت، امام الحق، حسن رضا، رافع احمد، سعود شکیل، شایان جہانگیر، کامران غلام، سیف اﷲ خان (وکٹ کیپر)، ظفر گوہر، کرامت علی، محمد آفتاب، ضیاء الحق اور عرفان اﷲ شامل ہیں۔ 26 دسمبر سے 4 جنوری تک کھیلے جانے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں سمیع اسلم (کپتان)، نثار آفریدی، حسین طلعت، امام الحق، حسن رضا، محمد عمیر، سعود شکیل، شایان جہانگیر، کامران غلام، سیف اﷲ خان (وکٹ کیپر)، ظفر گوہر، کرامت علی، محمد آفتاب، ضیاء الحق اور سلمان سعید شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ میں علی ضیا ٹیم منیجر، اعظم خان کوچ، یاسر ملک ٹرینر، لیاقت علی فزیوتھر اپسٹ جبکہ احسن احسان انالسٹ ہونگے۔