انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز بیڈمنٹن  چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز بیڈ منٹن چیمپئن شپ آج منگل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ فیڈرل بورڈ کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک 14 سکولز حصہ لیں گے۔