امن کی مشعل لے کر ملتان سے پشاور تک سفر کرنے والا سائیکل سوار سرگودھا پہنچ گیا

سرگودہا (نامہ نگار) ملک میں امن کی شمع لیکر ملتان سے پشاور تک سائیکل پر سفر کرنیوالا نوجوان اے ڈی جٹ مند سرگودھا پہنچ گیا سرگودھا میں صحافیوںسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن سائیکل ٹور کا مقصد لوگوں میں اس بات کا اجاگر کرنا ہے کہ امن کے نام پر شور شرابا تو ہر جگہ ہے مگر اس کو دور کرنے کیلئے کوئی توجہ نہیں دیتا امن کی خرابی کی وجہ ڈرون حملے ‘ نسلی امتیاز‘ کرپشن‘ بے روزگاری ‘ مہنگائی جیسے عوامل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ملتان‘ مظفر گڑھ‘ کوٹ ادو‘ لیہ‘ میانوالی‘ کوہاٹ اور پشاور کا سفر کیا اب مردان‘ سوابی‘ ہری پور‘ ٹیکسلا‘ اسلام آباد‘ چکوال‘ سرگودھا سے ہوتا ہوا واپس ملتان جائونگا اس کے بعد امن کی شمع کو لیکر ملک بھر میں سائیکل پر جائونگا اور لوگوں کو بلا مذہب و نسل امن کی طرف راغب کرونگا۔