ارلی ونٹر پولو کپ، متعدد میچز کے فیصلے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ارلی ونٹر پولو کپ 2013ء میں سکاف نے ریمونٹ ڈیپارٹمنٹ کو سخت مقابلے کے بعد 8-7 گول سے شکست دی جبکہ لو (LOW) گول پولو کپ میں بلیک ہارس پیٹنس اور عالم سکیورٹی کی ٹیموں نے میچز جیت لئے۔ بلیک ہارس پیٹنس ٹیم نے ابوبکر صدیق کے شاندار کھیل کی بدولت لیدر انسیک کے خلاف 2 کے مقابلے 6 گول سے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ دوسرے میچ میں عالم سکیورٹی کی ٹیم نے مرحبا لیب کو 9-4 سے ہرایا۔