قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کی بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ آفریدی کااپنی فیملی اور دیگر بچوں کو وقت دینے پرسوشل میڈیا صارفین نے خوب تعریفیں کیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آجکل اپنی فائونڈیشن کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم چلا رہے ہیں تاکہ تھر میں ایک ہسپتال قائم کیا جا سکے۔انٹر نیشنل کیرئیر کے خاتمے کے بعد اب آفریدی آج کل ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی فیملی کو بھی وقت دے رہے ہیں۔حال ہی میں شاہد آفریدی کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی جس میں اپنی بیٹیو ں سمیت دیگر بچوں کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں.سوشل میڈیا صارفین آفریدی کی جانب سے اپنی فیملی اور دیگر بچوں کو وقت دینے پر ان کی تعریفیں کررہے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38