پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

کولمبو (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ (کل) پیر سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو7 وکٹوں سے ہرا کر اپنی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان کمارا سنگا کارا نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اپنی سرزمین پر حاصل کرنے والی کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمارا سنگا کارا نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تاریخی کامیابی سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی حاصل کر کے سیریز میں کلین سویپ کریں گئے۔انہوں نے کہا کہ وہ مضبوط قوت اداری کے مالک ہیں اور مشکل وقت میں بہترین فیصلے کرتے ہیں۔ کمارا سنگا کارا نے مزید کہا کہ پاکستان کو تاریخی شکست دے کر تمام کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سریز میں کلین سویپ کریں گئے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کی طرح ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پوری ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز میںکلین سویپ کرے گی۔ ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پہلے دونوں میچوں میں بیٹنگ کے فقدان کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یونس خان نے کہا کہ شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں ان کی ٹیم سری لنکا کو سیریز میں کلین سویپ نہیں کرنے دے گی۔ فواد عالم کی تعریف کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ وہ اچھا کھلاڑی ہے اور اگر ایسے ہی اپنے کھیل پر توجہ دی تو مستقبل میں بہت نام کمائے گا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، فاسٹ بائولر چمندا واس اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اسپنر متھایا مرلی دھرن انجری کے باعث آخری میچ میں بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن سلیکٹرز نے آخری ٹیسٹ میچ کے لئے سورج راندھیو کی جگہ فاسٹ بائولر چمندا واس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔واس سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لئے سولہ رکنی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔ انجری کے باعث دونوں ٹیسٹ میچوں سے باہر ہونے والے اسپنر متھایا مرلی دھرن تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ سری لنکا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔