عالمی ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ نے پیرس 100 میٹر ریس جیت لی

پیرس (پی پی آئی) عالمی ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ نے پیرس میں ہونے والی 100 میٹر ریس جیت لی۔ جمیکا کے تیز رفتار ترین سٹار نے مذکورہ فاصلہ 9.79 سیکنڈز میں طے کیا ۔جرمنی کے شہر برلن میں آئندہ ماہ منعقدہ ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے بولٹ کا کہنا ہے کہ ایک اچھا آغاز ہو گیا ہے اور فاصلہ بھی صحیح وقت میں طے کیا۔ ریس تو انہوں نے اپنے نام کرلی لیکن وہ ٹائی سن گے کے سیزن کے بہترین وقت 9.77 میں سو میٹر دوڑ جیتنے کا ریکارڈ برابر نہیں کر سکے۔
جمیکا اور باربوڈا کے ہی ایتھلیٹ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔