دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز237 پر آئوٹ‘ بنگلہ دیش کے9وکٹوں پر229 رنز

گرینیڈا (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 237 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے آخری اطلاعات آنے تک 9 وکٹوں پر 229 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ڈولن 95 اور رچرڈز 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن، امرالقیس اور محمد اﷲ نے 3-3 جبکہ شہادت حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جمعہ کے روز دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل شروع ہوا تو بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے رچرڈ اورفلپس نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 60 رنز بنے۔ فلپس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رچرڈز 69 رنز بنانے کے بعد محمداﷲ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ہنڈز 2،ریفر 1،برنارڈ 17،سمے 1،والٹن 2،ایسٹن 19 اور بیسٹ کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ڈولن ویسٹ انڈیز کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 5 رنز کے فرق سے اپنی سینچری مکمل نہ کر سکے اور 95 کے مجموعی سکور پر شکیب الحسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔روئچ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن، امرالقیس اور محمد اﷲ نے 3-3 جبکہ شہادت حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے آخری اطلاعات آنے تک 9 وکٹوں پر 229 رنز بنائے تھے۔ تمیم اقبال 37 رنز‘ عمرل نے 14‘ انعام الحق نے 13‘ جمشید نے 7‘ رقیب الحسن 44‘ محمد اشرفل 12‘ شکیب الحسن 16 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔