شعیب ملک نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر
ڈونیڈن (آئی این پی) چوتھے ون ڈے میں سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونیوالے شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے .ٹیم مینجمنٹ ذرائع کے مطابق آل راونڈر پہلے سے بہتر لیکن ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں ،ڈاکٹر نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔