پاکستانی انڈر19- ٹیم آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گی
آکلینڈ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا تیسرا اور آخری لیگ میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم پاکستان ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا اور آخری میچ آج کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔