کرکٹ بہتری کیلئے کھلاڑیوں کو لیگز سے دور رکھنا ہوگا: انضمام
لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق سمجھتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹر حالیہ دنوں میں بہت زیادہ کرکٹ پاکستانی ٹیم کے بجائے دوسری جگہوں پر کھیلتے رہے ہیں جسے کنٹرول کر کے ان کی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔انضمام الحق کا اشارہ دنیا کے مختلف حصوں میں کھیلی جانے والی کرکٹ لیگز کی طرف ہے جس میں پاکستانی کرکٹر باقاعدگی سے حصہ لیتے رہے ہیں۔انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹروں کی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے ان کی کرکٹ کو کنٹرول کرنا ہو گا کیونکہ یہ کرکٹر پاکستان سے زیادہ دوسری جگہوں پر کافی کرکٹ کھیلے ہیں جس سے خصوصا بولروں کی توانائی میں فرق آیا ہے۔انضمام الحق نے فاسٹ بولرز عثمان شنواری اور جنید خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فٹ ہوتے تو نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں مثر ثابت ہو سکتے تھے۔