پی ایس ایل فائنل :ڈین جونز‘ مکی آرتھر‘رچرڈز لاہور آنے کیلئے تیار
شارجہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ‘کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کوئٹہ گلیؑڈی ایٹرز کے کوچ ویوین رچرڈزنے پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور جانے کے لیے ہاں کر دی۔ڈین جونز نے کہا کہ یہ کام پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے کہ وہ یہ فائنل کہاں کرانا چاہتا ہے، ہمارا کام کھیلنا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، جو سپر لیگ میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے انھیں ہرصورت میں لاہور جانا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ ویوین رچرڈز نے کہا کہ پاکستان آنے مین کوئی مسئلہ نہیں ‘ماضی میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں جاتا رہاہوں ۔پی ایس ایل اپنی ڈگر پر آگئی ہے ۔ مسائل ہوتے رہتے ہیں ۔فائنل لاہور میں کرانا پاکستان کرکٹ کیلئے بہتر ہوگا۔