جیت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، پیٹرسن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، سرفراز احمد
لاہور(نمائندہ سپورٹس )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میچ جیتنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں اور کیون پیٹرسن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔میچ جیتنے کیلئے ٹیم کے کھلاڑیوں میں خود اعتمادی کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔ میچ شروع ہونے سے پہلے پوری ٹیم پرپرجوش تھی ،ہم پر اعتماد تھے۔ پیٹرسن کی شاندار بیٹنگ کے باعث ہمیں فتح حاصل ہوئی۔