کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ‘ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے:مصباح الحق

 کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ‘ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے:مصباح الحق

کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔،کرائسٹ چرچ کے ہیگلی اوول سٹیڈیم میں،قومی کرکٹرز نے کرائسٹ چرچ سٹی کونسل کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جس کے بعد کھلاڑیوں نے آئی سی سی میڈیا زون کا دورہ کیا اور فینز سے گھل مل گئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں تیاری کے ساتھ آئی ہیں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کے خلاف تین سو رنز کا ہدف مشکل نہیںتھا تاہم بلے بازوں نے مایوس کیا۔ غلطیوں سے سیکھ کر آئندہ میچز کیلئے تیاری کر رہے ہیں ۔کھلاڑی پرعزم ہیںاور نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔