وکٹیں جلد گرنے سے کھلاڑی دبائو کا شکار ہوگئے :افغان کوچ

کینبرا (سپورٹس ڈیسک ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اینڈی مولز نے کہا ہے کہ افغان ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اچھی بائولنگ کا مظاہرہ کیا تھا مگر ابتدائی وکٹیں جلدی گرنے کی وجہ سے کھلاڑی دبائو کا شکار ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی امید ہے کہ کھلاڑی اچھا کھیلے تو آئندہ میچز میں نتائج بدل جائیں گے ۔ہم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا ، پاور پلے کے پندرہ اوور ز کھیلنے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا ہوگی۔ہمارے پائوں نہیں کانپ رہے ‘بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے تجربہ حاصل ہوگا۔