ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم میں واپس آؤں گا:کامران اکمل

ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم میں واپس آؤں گا:کامران اکمل

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے بعد قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں اور اس میں میری کارکردگی آپ کے سامنے ہے۔ جو ٹیم ابھی ورلڈ کپ میں شریک ہورہی ہے اس میں شامل تمام لڑکوں کے لئے میری نیک خواہشات ہیں، وہ اس میں اچھا پرفارم کریں اور ہماری جو 92 کی تاریخ ہے، اس کو دہرائیں۔ کامران اکمل نے کہاکہ جتنا عرصہ بھی میں مصباح کے انڈر کھیلا ہوں میرے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے جب میری بیٹنگ آرڈرمیں جگہ ایک نہیں رہی تو پرفارمنس میں بھی تسلسل نہیں رہا، بیٹنگ میں آرڈر اوپر نیچے ہونے سے میں بیٹ کے ساتھ اچھی کارکردگی پیش نہیں کرپایا۔انہوںنے کہاکہ اگر پاکستان کیلئے ہم تینوں کی ضرورت نہیں ہے تو ہم نہیں کھیلیں گے۔ ہم صرف پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں ایک دوسرے کے لئے نہیں کھیلتے۔ کامران اکمل نے کہاکہ جان بوجھ کر کوئی کیچ نہیں چھوڑتا۔یہ چھوٹ جاتے اور سب سے چھوٹتے ہیں، جو اخبار میں آیا وہ درست نہیں۔ میں نے سرفراز کو فون بھی کیا اور اس سے کہا کہ جو میڈیا میںآیا ہے، ویسا نہیں، میں نے آپ کا نام بالکل نہیں لیا ،میں نے اپنی بات کی ہے۔