واپڈا، انٹریونٹ ہاکی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) لیسکو، این ٹی ڈی سی، فیسکو اور گیپکو کی ٹیموں نے واپڈا انٹر یونٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ این ٹی ڈی سی، فیسکو اور لیسکو کی ٹیموں نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔ پہلے میچ میں این ٹی ڈی سی نے پیسکو کے خلاف تیرہ صفر سے کامیابی حاصل کی۔ شہباز علی نے پانچ گول سکور کیے۔ دوسرا میچ فیسکو اور حیسکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں فیسکو نے چار ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔ تیسرے میچ میں لیسکو نے میپکو ٹیم کو 6-2 سے زیر کیا۔ لیسکو کی جانب سے علیم بلال نے تین، شہباز علی نے دو اور عمر بھٹہ نے ایک گول سکور کیا۔ میپکو کی جانب سے سمیر حسین اور ایم عرفان نے گول کیے۔ ٹورنامنٹ میں آج آرام کے بعد کل سیمی فائنل میچز اور پانچویں چھٹی پوزیشن کا میچ کھیلا جائیگا۔ پہلے سیمی فائنل میں فیسکو کا مقابلہ این ٹی ڈی سی سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لیسکو اور گیپکو کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔