نوجوان کھلاڑی ملک کی پہچان اور مستقبل ہیں : چودھری عبدالغفور

رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین پاکستان کنگ فو توآایسوسی ایشن کے سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان اور کھلاڑی ملک کی اصل پہچان اور مستقبل کا سرمایہ ہیں جووزیر اعظم نواز شریف کی مخلص اور سنجیدہ قیادت میں روشن ستاوں کی طرح دنیا بھر میںملک کا نام منور کررہے ہیں ۔وہ رائے ونڈ مدنی فارم پراولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں عبدالقیوم، محمد یامین، ارسلان نوید اور فرید حسین وغیرہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔