فرانس میں فٹ بال مداحوں کی سیاہ فام شخص کے ساتھ بدسلوکی

 فرانس میں فٹ بال مداحوں کی سیاہ فام شخص کے ساتھ بدسلوکی

پیرس (بی بی سی رپورٹ )فرانس میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں چیلسی فٹ بال کلب کے مداح ایک سیاہ فام کو پیرس کی ٹرین میں سوار ہونے سے روک رہے ہیں۔موبائل فون کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیاہ فام مسلسل پر ہجوم میٹرو ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کرتا ہے اور لیکن اسے بار بار باہر دھکیل دیا جاتا ہے۔ چیلسی فٹ بال کلب کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مداح ملوث پایا گیا تو اس پر پابندی عائد کی جائیگی۔