پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے اگلے میچ کے لئے کرائسٹ چرچ میں

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے اگلے میچ کے لئے کرائسٹ چرچ  میں

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے گرین شرٹس کے لئے کرائسٹ چرچ کے ہوٹل ریجس لیٹ یمار میں رہائش کا انتظام کیا ہے، یہ وہی ہوٹل ہے جہاں حارث سہیل سمیت کئی کھلاڑیوں کو بھوتوں نے خوف زدہ کردیا تھا۔حارث سہیل بھوتوں سے اس قدر خوفزدہ ہوئے تھے کہ انہوں نے اکیلے سونے سے بھی انکار کردیا تھا، سخت بخار کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی عجیب واقعات پیش آنے کی شکایت کی تھی جب کہ ایک آفیشل نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے کمرے کی کھڑکی خود بخود کھل اور بند ہورہی تھی۔ماہرین نفسیات کے مطابق میچز سے قبل اس قسم کے پر اسرار واقعات کھلاڑیوں کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتے ہیں، جس کہ وجہ سے پلیئر میدان میں پرفارم نہیں کرپاتے، اگر کسی کھلاڑی کے ساتھ ایسا واقعہ دوبارہ پیش آیا تو پاکستان ٹیم کی پہلے سے خراب کارکردگی  مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔