جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فلو کا شکار پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہ لیا

میلبورن (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین فلو کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے گذشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔ ان کے گلے میں درد اور ناک بند ہونے کی شکایت رپورٹ کی گئی ہے۔ ان کو ٹھیک ہونے میں تین دن لگیں گے تاہم جنوبی افریقہ ٹیم مینجمنٹ نے صورتحال سے واضح نہیں کیا ہے۔ پروٹیز نے میگا ایونٹ میں دوسرا مقابلہ بھارت سے کرنا ہے۔