بائونسی وکٹوں پر ناکامی، قومی کرکٹرز کی پتھریلی سلائیڈ پر ٹریننگ

بائونسی وکٹوں پر ناکامی، قومی کرکٹرز کی پتھریلی سلائیڈ پر ٹریننگ

کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے باؤنسی ٹریک پر قومی بلے بازوں کی ناکامی کا حل ٹیم منیجمنٹ نے ڈھونڈ لیا۔ بیٹسمینوں کو پتھر کی سلائڈ کے اوپر ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔ قومی بلے بازوں کی خامی شارٹ پچ ڈلیوری ہے ، یہ بات اب کسی حریف باؤلرز سے ڈھکی چھپی نہیں۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے بلے بازوں کو سیدھی پچ کی بجائے پتھر کی سلائڈ کے اوپر ٹریننگ کرائی ۔ وکٹ پر شارٹ پچ لینتھ پر پڑی ہوئی سلائڈ سے بال ٹکرا کر تیز اور اچھل کر آتا ہے۔ ان میں سے کون سی ڈلیوری کو کھیلنا ہے اور کون سی بال کو چھوڑنا ہے سارے گر کیمپ میں سکھائے جا رہے ہیں۔ کیمپ میں باؤلرز کو بھی شارٹ پچ بال کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہیڈکوچ وقاریونس کی زیرنگرانی قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، سیشن میں کھلاڑیوں سے چار سے ساڑھے چارگھنٹے تک سخت ٹریننگ کرائی گئی، قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ سیشن میں بھی بھرپور حصہ لیا۔