ایبک پولو کپ ٹورنامنٹ، مزید 2 میچوں کا فیصلہ

ایبک پولو کپ ٹورنامنٹ، مزید 2 میچوں کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ایچ بی ایل ایبک پولو کپ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ آرمی اور لیک سٹی کی ٹیموں نے کامیابی سمیٹی۔ پہلا میچ آرمی اور نیو ایج/ ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ آرمی ٹیم نے آدھے گول کے مارجن سے کامیابی اپنے نام کی۔ لیک سٹی اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد لیک سٹی ٹیم نے ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔