آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ، 12پاکستانی مختلف ممالک کی ٹیموں میں شامل

سڈنی (آئی این پی)عالمی کپ میںبارہ پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کی جانب کھیل رہے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، زمبابوے سکواڈمیں سکندر رضا، سکاٹ لینڈسکواڈ میں شامل ماجد حق کی فیملی بھی پاکستانی ہے۔ افغان پلئیرگلبدین نائب کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم میں امجد علی لاہور، خرم خان کا ملتان، ناصر عزیزکراچی، ثقلین حیدر راولپنڈی، روحان مصطفٰے کوہاٹ اور شیمان انور سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ میں شامل محمد نوید سلیم اور امجد جاوید عرب امارات میں ہی پیدا ہوئے ہیں۔