سابق باکسر استاد نذر محمد بلوچ کینسر میں مبتلا، حکومت سے امداد کی اپیل
کراچی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی ریفری ججز کمیشن کے چیئرمین اور اولمپک باکسنگ ریفری جج علی اکبر شاہ قادری نے کور کمانڈر کراچی، ڈی۔جی سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سابق باکسر اور انٹرنیشنل باکسنگ کوچ استاد نذر محمد بلوچ جوکہ کینسر کے مرض مےں مبتلا ہیںکی لیاری میں انکے گھر جاکر مالی مدد کی جائے۔گذشتہ ماہ میجر جنرل بلال اکبر نے پیپلز اسٹیڈیم لیاری کے اس باکسنگ کلب میں ٹورنامنٹ منعقد کیا تھا جس میں استاد نذربلوچ چالیس برس تک کوچنگ کرتے رہے۔المےہ ےہ ہے کہ چند مفاد پرست عناصر نے کینسر کے مرض میں مبتلا استاد نذر محمد اور انکے انٹرنیشنل باکسر بیٹوں کو نظر انداز کرکے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی سندھ رینجرز کی جانب سے لیاری کے لیجنڈ باکسروں کو دی جانے والی دس لاکھ روپئے کی رقم سے انکا نام نکال دیا۔اگر کور کمانڈر کراچی کی جانب سے دی جانے والی نقد رقم میں استاد نذر محمد کو کچھ سہارا مل جاتا۔انہوں نے کہا کہ مےں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ لیاری میں اپنے جلسے سے قبل بغدادی شاہ بیگ لائین لیاری میں خوداستاد نذر کے گھر جاکر انکو مالی امداد کی رقم دیں۔سندھ حکومت کے اس اقدام سے وہ لیاری کی عوام کا دل جیت لینگے۔