پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری حبیب الرحمان کی والدہ کا انتقال

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری حبیب الرحمان عرف چھتی کی والدہ فیصل آباد میں انتقال کر گئیں جنہیں سوگواروں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہدو دیگر نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔