پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ : نیشنل بنک، کے ای ایس سی اور زرعی بنک، واپڈا کے میچ برابر

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ : نیشنل بنک، کے ای ایس سی اور زرعی بنک، واپڈا کے میچ برابر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں جاری 10 ویں پریمیئر لیگ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ نیشنل بنک اور کے ای ایس سی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ زرعی ترقیاتی بنک اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ بھی برابری پر ختم ہوا کوئی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔