منظورالحسن کی کوچنگ سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو فائدہ ہو گا : محمد عثمان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن ایم عثمان نے جونیئر ہاکی ٹیم کی کوچنگ منظورالحسن کو سونپے جانے کے پی ایچ ایف کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منظور الحسن کی پاکستان ہاکی کے لئے بڑی خدمات کے ساتھ ساتھ وسیع تجربہ ہے جس کا جونیئر ہاکی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءاور سابق سیکرٹری آصف باجوہ نے اچھے فیصلے کرکے پاکستان ہاکی کو ترقی دی ہے‘نئے سیکرٹری رانا مجاہد نے سلسلہ کو جاری رکھا ہے۔ فیڈریشن میں آج بھی تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔