قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

 قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) تیسرے سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی جونیئر ٹیم تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ تمام کھلاڑی اور آفیشلز گھروں کو روانہ ہو گئے۔۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کل رات کو لاہور سے ملائیشیا کےلئے روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ 22 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ملائیشیا سمیت پاکستان، انگلینڈ، کوریا، بھارت اور ارجنٹینا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔