دورہ زمبابوے کے بعد 7 کرکٹرز کی لاہور آمد‘ شائقین کا احتجاجی مظاہرہ

 لاہور (نیوز ایجنسیاں) زمبابوے سے ٹیسٹ میچ ہارنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین وطن واپس پہنچ گئے ۔ زمبابوے سے براستہ دبئی لاہور آنے والے کھلاڑیوں میں نائب کپتان محمد حفیظ،وہاب ریاض،فرحت علی،جنید خان،اظہر علی ،عبدالرحمن،عدنان اکمل شامل ہیں۔ کوچ ڈیوڈ وٹمور بھی ٹیم کے ہمراہ واپس آئے ہیں۔ اس موقع پر لاہور ائر پورٹ پر موجود کرکٹ شائقین نے قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ واپس آنے والے کھلاڑی اور آفیشلز نے میڈیا سے گفتگو سے گریز کیا۔قومی ٹیم نے زمبابوے کی کمزور ٹیم کے خلاف سیریز میں ایک ٹیسٹ میچ کے علاوہ ایک ون ڈے میں بھی شکست کھائی۔ ائرپورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیکھ کر تماشائیوں کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ائرپورٹ پرکھلاڑیوں اور آفیشلز نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے گریز کیا ۔قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے خلاف ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میں شکست کھائی ۔ واٹمو ر آج رپورٹ پیش کرینگے۔