آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آخری میچ میں ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آخری میچ میں ہرا کر ون ڈے سیریز جیت لی

ساﺅتھمپٹن (این این آئی) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو نیٹ ویسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ49 رنز سے شکست دیکر 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو کامیابی کےلئے 299 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم 249 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے بہترین بلے باز اور مین آف دی میچ شین واٹسن نے 107 گیندوں پر 6چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 143 رنز بنائے۔ان کے علاوہ کپتان مائیکل کلارک 75 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے وہ اس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔انگلینڈ کی جانب سے کامیاب ترین بالر بن سٹوکس رہے جنہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔