پی سی بی کے زیراہتمام ملتان ریجن اندر13 16ٹیموں کے ٹرائلز کا شیڈول جاری
ملتان( سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے زیراہتمام ملتان ریجن انڈر13اور انڈر16 کرکٹ ٹیموں کیلئے ٹرائلز کے شیڈول کااعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق انڈر 13ملتان ریجن ٹیم کیلئے ٹرائلز 24 اکتوبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونگے جبکہ انڈر 16کرکٹ ٹی ملتان ریجن کے ٹرائلز 25اکتوبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونگے۔ ریجنل سلیکٹر ندیم اقبال اور نیشنل سلیکٹر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفید کٹ(ب) فارم اور سکول کے دستاویزات کے ہمراہ رپورٹ کریں۔