وال کلائمبنگ ورلڈ کپ انوؤسک جاؤبرٹ نے جیت لیا
ملتان(سپورٹس ڈیسک)وال کلائمبنگ ورلڈ کپ کے چین میں فائنل مقابلے ہوئے، جس میں کھلاڑیوں نے دیوار پر چڑھنے کی خوب مہارت دکھائی۔ فرانس کی انوؤسک جاؤ برٹ کلائمبنگ کی نئی عالمی چیمپئن بن گئیں۔ مردوں کا ٹائٹل روس کے ڈیو لین کے نام رہا۔ فائنل میں انڈونیشیا کے سپار جائلولو ناکام رہے۔ کلائمبنگ سیزن کا گولڈ میڈل جاپانی کھلاڑی نارا ساکی نے جیتا۔